’جان ٹیری نسل پرست نہیں ہیں‘

آخری وقت اشاعت:  منگل 25 ستمبر 2012 ,‭ 15:03 GMT 20:03 PST

جان ٹیری (دائیں) اور اینٹون فرڈیننڈ

برطانوی فٹ بال کلب چیلسی کے سابق مینیجر ایورم گرانٹ نے فٹ بال ایسوسی ایشن کے اس فیصلے پر اعتراض کیا ہے جس میں سابق برطانوی کپتان جان ٹیری پر نسل پرستانہ زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ٹیری نے اس الزام سے انکار کیا ہے کہ انہوں نے تیئس اکتوبر دو ہزار گیارہ کو کیو پی آر کلب کے خلاف میچ کے دوران اینٹون فرڈیننڈ کے خلاف نسل پرستانہ اور ہتک آمیز الفاظ کیے تھے۔

گرانٹ نے کہا ’جان ٹیری کو کوئی بھی نسل پرست نہیں سمجھتا۔ فٹ بال ایسوسی ایشن کو چاہیے کہ اس معاملے کا پیچھا چھوڑ دے۔‘

’میرا خیال ہے کہ ان کا پیغام بڑا واضح تھا اور میں نہیں سمجھتا کہ انھیں ٹیری پر الزام عائد کرنا چاہیے تھا۔ فٹ بال ایسوسی ایشن کے لیے سب سے اہم پیغام یہ ہے کہ کھیل میں نسل پرستی نہیں چلے گی۔‘

برطانیہ کی ایک عدالت بھی جان ٹیری کو انہیں الزامات سے بری کر چکی ہے۔ فٹ بال ایسوسی ایشن کی تحقیقات اس کے بعد شروع ہوئی ہیں۔

فرڈیننڈ نے پیر کی صبح ایک آزاد کمیشن کے سامنے بیان دیا جس میں ٹیری بھی موجود تھے۔

ٹیری نے سماعت کے موقعے پر بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ایورم گرانٹ نے بی بی سی ریڈیو فائیو کو بتاتے ہوئے کہا ’جان لڑنا پسند کرتے ہیں اور وہ قومی ٹیم کے بارے میں بہت جذباتی ہیں، اس لیے مجھے حیرت ہوئی۔ لیکن وہ بچے نہیں ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا ’ایک چیز جو میں جانتا ہوں وہ یہ ہے کہ جان ٹیری یقیناً نسل پرست نہیں ہیں۔ وہ ایک اچھے انسان ہیں۔‘

"جان لڑنا پسند کرتے ہیں اور وہ قومی ٹیم کے بارے میں بہت جذباتی ہیں، اس لیے مجھے حیرت ہوئی۔ لیکن وہ بچے نہیں ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔"

سابق مینیجر ایورم گرانٹ

’وہ ہر ایک کی عزت کرتے ہیں اور لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتے ہیں اور مجھے حیرت ہے کہ لوگ ان کے بارے میں بری باتیں سوچتے ہیں۔‘

آزاد پینل ٹیری کے خلاف فٹ بال ایسوسی ایشن کے الزامات کا جائزہ لے رہا ہے، جس میں یہ الزام بھی شامل ہے کہ انھوں نے فرڈیننڈ کی ’نسل یا رنگت کے بارے میں الفاظ‘ استعمال کیے تھے۔

کمیشن کو انگلستانی اور ویلش عدالتوں کے مقابلے پر کم ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے۔

جولائی میں ایک عدالت نے ٹیری کے خلاف الزامات سننے کے بعد انھیں بری کر دیا تھا۔ چیف مجسٹریٹ ہاورڈ رڈل نے کہا تھا ’ممکن ہے کہ انھوں نے جو کچھ کہا وہ توہین کرنے کی نیت سے نہیں بلکہ ان کے خیال کے مطابق جو ان سے کہا گیا تھا اس کے جواب میں کہا ہو۔‘

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>