فٹ بال کھلاڑیوں کے لیے ویاگرا

ویاگرا کھانے سے خون میں آکسیجین کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے
،تصویر کا کیپشنویاگرا کھانے سے خون میں آکسیجین کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے

بولیویا کی فٹ بال ٹیم کے سابق طبی معالج نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کو دنیا کے بلند ترین فٹ بال میدان پر مقابلے سے پہلے جنسی طاقت میں اضافہ کرنے کی دواء ’ویاگرا‘ استعمال کرائی تھی۔

رودیگرو فیگورا نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ انہوں نے نو کھلاڑیوں کو ویاگرا استعمال کروائی کیونکہ اس سے خون میں آکسیجن کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

بولیویا کے شہر سانتا کروز کی ٹیم جو کہ سمندر کی سطح سے چار سو میٹر کی بلندی پر واقع ہے لا پیز میں کھیل رہی تھی جس کی سطح سمندر سے اونچائی تین ہزار پانچ سو میٹر ہے۔

بولیویا کی ٹیم کے طبی ماہر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یہ علم نہیں تھا کہ انہیں کونسی دوائی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویاگرا ممنوعہ ادوایات کی فہرست میں نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کئی کھلاڑیوں کہ لیے یہ دواء تجویز کی تھی اور خاص طور پر ان کے لیے جن کو بلندی پر دشواری پیش آتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویاگرا کی گولیوں کو پھلوں کے جوس میں ملا کر کھلاڑیوں کو پلایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ بلندی پر میچ میں یا آپ جیتے ہیں، یا ہارتے ہیں یا پھر میچ برابر ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیتا وہی ہے جو بہتر حکمت عملی اور عقلمندی سے کھیلاتا ہے۔