آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ٹیپ بال کرکٹ: پاکستان کی گلیوں میں کھیلی جانے والی ’ٹی ٹوئنٹی سے بھی تیز کرکٹ‘
بین الاقوامی کرکٹ کی شہرت اور باریکیوں سے دور پاکستان میں ایک غیر رسمی مگر مقبول کرکٹ لیگ ایسی بھی ہے جو زوردار شاٹس، تیز رفتار میچز اور سپرسٹارز کی بڑی تعداد کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ٹینس بال سے کھیلا جاتا ہے۔
علی کاظمی نے پنجاب میں ان میں سے کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ سفر کیا تاکہ 'ٹیپ بال کرکٹ' کہلانے والے اس فارمیٹ کے بارے میں مزید جان سکیں۔