ٹانگوں سے محروم ذوالفقار قومی ٹیم میں شمولیت کے خواہاں

پاکستان کے شہر مانسہرہ کے رہائشی ذوالفقار علی پیدائش سے ہی ٹانگوں سے محروم ہیں لیکن وہ رفتار کے شوقین ہیں اور تیز بولنگ کرتے ہیں۔

ذوالفقار ویل چیئر کی مدد سے پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور حال ہی میں ایبٹ آباد کی قیادت کرتے ہوئے ٹورنامنٹ بھی جیت چکے ہیں لیکن ان کا خواب ہے کہ وہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کریں۔ ذوالفقار کا فاسٹ بولر بننے تک کا سفر کیسا رہا، جانیے نیّر عباس اور عمر دراز ننگیانہ کی اس ویڈیو میں۔