کرکٹ ورلڈ کپ 2019: فاتح ٹیم کو کیا ملے گا؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ اور ویلز کے میدانوں پر تیس مئی سے شروع ہونے والے عالمی کرکٹ کپ کے مقابلوں میں فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو چالیس لاکھ ڈالر جب کے دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو بیس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔
بی بی سی اردو سروس کے فراز ہاشمی نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے نقد انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ہونے والے تمام ورلڈ کپ کے مقابلے اس سال سب سے زیادہ نقد انعامات دیے جائیں گے۔
مجموعی طور پر اس سال آئی سی سی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو ایک کروڑ ڈالر کے نقد انعامات تقسیم کرئے گی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سیمی فائنل میں حصہ لینے والی ٹیموں کو آٹھ لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ چھیالیس دن تک جاری رہے گا اور اس انگلینڈ اور ویلز کے گیارہ میدانوں پر اس کے میچ کھیلے جائیں گے۔
دوسرے مرحلے تک پہنچنے والی چھ ٹیمیں ایک ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کی حقدار ہوں گی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
فائنل اور سیمی فائنل کے علاوہ اگر باقی تمام میچوں کی انعامی رقوم کو جمع کر لیا جائے تو فائنل کی فاتح ٹیم اس ٹورنامنٹ سے تقریباً پچاس لاکھ ڈالر کی رقم جیب میں لے کر اپنے وطن واپس لوٹے گی۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا اب تک سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح رہے چکی ہے جبکہ انڈیا اور ویسٹ انڈیز دو دو مرتبہ فائنل میں کامیابی حاصل کر سکیں ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ایک مرتبہ فائنل میں ٹرافی اٹھائی ہے۔ اب تک ہونے والے گیارہ عالمی کپ مقابلوں میں سے آسٹریلیا سات فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھتی ہے۔







