محمد عباس نے ابو ظہبی میں بنائے نئے ریکارڈ

محمد عباس 12 سال بعد پہلے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے ہیں جنھوں نے ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں لی ہیں۔

محمد عباس

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنابوظہبی میں پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 373 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک صفر سے جیت لی ہے۔
محمد عباس

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنمحمد عباس پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، اور اس طرح انھوں نے اس سیریز میں کل 17 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد عباس

،تصویر کا ذریعہALLSPORT/Getty Images

،تصویر کا کیپشنیہ 12 سال بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے کسی فاسٹ بولر نے ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں لی ہیں۔
محمد عباس

،تصویر کا ذریعہALLSPORT/Getty Images

،تصویر کا کیپشنمحمد عباس نے دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے محض دس ٹیسٹ میچوں پر محیط کریئر میں یہ چوتھا موقع ہے کہ انھوں نے ایک ہی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
محمد عباس

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنمحمد عباس متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بھی بن گئے ہیں۔
محمد عباس

،تصویر کا ذریعہAFP/getty

،تصویر کا کیپشناس وقت محمد عباس 122 سالوں میں سب سے کم اوسط والے بولر ہیں۔
محمد عباس

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنانھوں نے پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ 18 ماہ قبل کھیلا تھا۔
محمد عباس

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنسنہ 1961 میں فریڈ ٹرومین نے آسٹریلیا کے خلاف 88 رنز کے عوض 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ان کے بعد عباس واحد بولر بن گئے ہیں جنھوں نے سب سے کم رن (95) دے کر 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔