ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن بولرز حاوی رہے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کے 282 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 20 رنز بنائے ہیں۔

ایرون فنچ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 20 رنز بنائے ہیں۔ ایرون فنچ تیرہ رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
عثمان خواجہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپہلے ٹیسٹ میں انتہائی عمدہ اننگز کھیلنے والے عثمان خواجہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف تین رنز بنا کر محمد عباس کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ ان کا کیچ سرفراز نے لیا۔
پاکستان ٹیم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنعثمان خواجہ کے آؤٹ ہونے سے پاکستان ٹیم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
سرفراز احمد

،تصویر کا ذریعہBBC Sport

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی طرف سے کپتان سرفراز احمد نے نہایت عمدہ اننگز کھیلی لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 94 کے سکور پر آؤٹ ہو گئے۔
فخر زمان

،تصویر کا ذریعہFrancois Nel

،تصویر کا کیپشنفخر زمان بھی کپتان سرفراز احمد کی طرح 94 رنز پر ہی آؤٹ ہوئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کو ایک ہی بولر، لبوشین، نے آؤٹ کیا۔
لبوشین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی طرف سے لبوشین نے بارہ اووروں میں 45 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیتھن لیون آسٹریلیا کے سب سے کامیاب بولر رہے۔ انھوں نے 78 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔