ایسا کھیل جس میں ہدف چوکنے پر موت یقینی ہو

ایک انتہائی چھوٹے ہدف کو نشانہ بنانا اس وقت بہت مشکل بن جاتا ہے جب آپ کئی سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ رہے ہوں۔ لیکن جب آپ یہ جانتے ہوں کہ چند میٹر سے نشانہ چوکنے پر موت یقینی ہے تو یہ کام انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ چین کے صوبے ہونان میں ہونے والے ورلڈ ونگسوٹ لیگ چائنا گراں پری 2018 کے مقابلوں کے دوران بیس جمپرز نے کیا۔