لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کی تصویری جھلکیاں

لندن میں لارڈز کے تاریخی میدان پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنلندن میں لارڈز کے تاریخی میدان پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو انگینڈ ‌کو دوسری کامیابی 87 کے سکور پر ملی جب حارث سہیل مارک ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو انگینڈ ‌کو دوسری کامیابی 87 کے سکور پر ملی جب حارث سہیل مارک ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
حارث سہیل نے 39 رنز بنائے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنحارث سہیل نے 39 رنز بنائے
اظہر علی چھ چوکوں کی مدد سے اپنی 28ویں ٹیسٹ نصف سینچری مکمل کی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناظہر علی چھ چوکوں کی مدد سے اپنی 28ویں ٹیسٹ نصف سینچری مکمل کی
اظہر علی 50 رنز پر ہی جیمز اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناظہر علی 50 رنز پر ہی جیمز اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے
اسد شفیق نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی اور بین سٹوکس کی گیند پر دوسری سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناسد شفیق نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی اور بین سٹوکس کی گیند پر دوسری سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبابر اعظم نے بھی نصف سینچری مکمل کی ہے
چائے کی وقفے سے پہلے سرفراز احمد ایک غیرذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ ووکس کی گیند پر ووڈ نے ان کا کیچ لیا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنچائے کی وقفے سے پہلے سرفراز احمد ایک غیرذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ سٹوکس کی گیند پر ووڈ نے ان کا کیچ لیا
برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے بھی لارڈز کے میدان میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبرطانوی وزیراعظم ٹریزا مے بھی لارڈز کے میدان میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں
بابر اعظم 68 کے انفرادی سکور پر سٹوئرٹ براڈ کے ایک باؤنسر سے بچنے کی کوشش میں زخمی ہو کر اپنی بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنبابر اعظم 68 کے انفرادی سکور پر سٹوئرٹ براڈ کے ایک باؤنسر سے بچنے کی کوشش میں زخمی ہو کر اپنی بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔
فہیم اشرف کو جیمز اینڈرسن نے بولڈ کیا، انھوں نے 37 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفہیم اشرف کو جیمز اینڈرسن نے بولڈ کیا، انھوں نے 37 رنز بنائے۔
پاکستان ٹیم کی پوزیشن اس وقت قدرے مضبوط ہے اور وہ پہلی اننگز میں بڑا سکور کر سکتی ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان ٹیم کی پوزیشن اس وقت قدرے مضبوط ہے اور پاکستانی بلے باز پہلی اننگز میں بڑا سکور کر سکتے ہیں
شاداب خان 52 رنز بنا کر بین سٹوکس کی تیسری وکٹ بنے تو اس کے اگلے ہی اوور میں اینڈرسن نے حسن علی کو صفر پر پویلین کی راہ دکھا دی۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنشاداب خان 52 رنز بنا کر بین سٹوکس کی تیسری وکٹ بنے تو اس کے اگلے ہی اوور میں اینڈرسن نے حسن علی کو صفر پر پویلین کی راہ دکھا دی۔