انعام بٹ: بچپن میں کھلونے نہیں، کُشتی ملی
پاکستانی پہلوان محمد انعام بٹ کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے اور حال ہی میں انھوں نے آسٹریلیا میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں کشتی کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ بچپن میں انھیں کھلونوں کی جگہ کشتی کا کھیل ملا۔ ہمارے نامہ نگار شیراز حسن نے انعام بٹ سے ملاقات کی۔

