آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں 21ویں کامن ویلتھ گیمز اختتام پذیر

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری 21وی کامن ویلتھ گیمز ایک رنگا رنگ تقریب اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے بعد اختتام پذیر ہو گئے جہاں میزبان ملک نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کھیل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناختتامی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا
کھیل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجمیکا کے سابق اتھلیٹ اور دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کامن ویلتھ گیمز کے میسکاٹ کے ساتھ اختتامی تقریب میں رقص کرتے ہوئے
کھیل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن21ویں کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں کھلاڑی اپنے ملکوں کے جھنڈوں کے ساتھ سٹیڈیم میں مارچ کر رہے ہیں
کھیل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکھلاڑی کامن ویلتھ گیمز کا جھنڈا لے کر سٹیڈیم میں داخل ہو رہے ہیں
کھیل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمیزبان آسٹریلیا نے 80 طلائی تمغے اور مجموعی طور پر 198 تمغے حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی
کھیل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے شائقین سٹیڈیم میں اپنے ملک کا جھنڈا لیے ہوئے ہیں۔ انگلینڈ نے 45 طلائی اور کُل 136 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی
کھیل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا نے 2010 کے کامن ویلتھ گیمز کے بعد اپنی سب سے بہترین کارکردگی دکھائی اور 26 طلائی تمغے حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی
کھیل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے ان کھیلوں میں پانچ تمغے حاصل کیے جن میں سے ایک طلائی اور چار کانسی کے تمغے شامل ہیں
کھیل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی معروف گلوکارہ سمانتھا جیڈ اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے
کھیل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن21ویں کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ کے کارارا سٹیڈیم میں اتوار کو اختتام پزیر ہوئے۔ اگلے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوں گے۔