آکلینڈ: دوسرے ٹی 20 میچ کی تصویری جھلکیاں

آکلینڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کی تصویری جھلکیاں۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآکلینڈ میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 202 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاوقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 153 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
فہیم

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی ایش سوڈھی تھے جنھیں فہیم اشرف نے آؤٹ کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین، شاداب خان اور محمد عامر نے دو، دو جبکہ حسن علی اور رومان رئیس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجمرات کو ایڈن پارک کے میدان پر کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز احمد شہزاد اور فخر زمان نے عمدہ آغاز فراہم کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی پہلی وکٹ 94 رنز پر گری جب احمد شہزاد 34 گیندوں پر 44 رنز بنا کر رینس کے گیند پر آوٹ ہوئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسرفراز احمد نے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے صرف 24 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم کے ساتھ مل کر انھوں نے 91 رنز کی پارٹنرشپ بھی قائم کی۔ انھیں وہیلر نے آؤٹ کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی جانب سے وہیلر نے دو جبکہ گرینڈہوم اور رینس سے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبابر اعظم نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ہے۔