پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں مسلسل چوتھی شکست

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کی سیریز میں چار صفر سے برتری حاصل کر لی۔

کولن گرینڈہوم

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ نے کولن گرینڈہوم کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان کو چوتھے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کی سیریز میں چار صفر سے برتری حاصل کر لی ہے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے اس میچ میں میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 46ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ پانچویں وکٹ کے لیے نکولس اور ولیمسن کے درمیان 55 رنز کی اہم شراکت ہوئے جسے حارث سہیل نے توڑ
کرکٹ شاداب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس کے بعد شاداب خان نے یکے بعد دیگرے دو کامیابیاں حاصل کرے کے پاکستان کو میچ میں واپس پہنچا دیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفہیم اشرف کی گیند پر ہنری نکولس کے خلاف ریویو لیا گیا اور پاکستان نے اپنا واحد ریویو گنوا دیا۔ یہاں پاکستان کے کھلاڑیوں کو سکرین کی جانب دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے 262 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز کولن منرو اور مارٹن گپٹل نے بہتر آغاز کیا۔ منرو نے نصف سنچری سکور کی
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس سے پہلے پاکستان کو جہاں اننگز کے شروع میں فہیم اشرف اور بابر اعظم کی صورت میں جلدی نقصان اٹھانا پڑا وہیں فخر، حارث سہیل، حفیظ اور سرفراز احمد کی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے کسی حد تک قابل دفاع 263 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہو سکا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفہیم اشرف 1، بابر اعظم 3، اور شعیب ملک 6 رنز بنا سکے۔ شعیب ملک فیلڈر کی جانب سے پھینکی گئی گیند سر پر لگنے سے گراؤنڈ میں لیٹے ہوئے ہیں
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤدی نے تین، ویلمسن نے دو، جبکہ بولٹ اور سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحارث نے 74 گیندوں پر 50 رنز بنائے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسرفراز اور حفیظ کے درمیان ایک مشکل میں وقت میں 98 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ سرفراز 51 اور حفیظ اننگز کی آخری گیند پر 81 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے