ڈنیڈن میں تیسرا ون ڈے میچ، پاکستان سیریز میں واپسی نہ کر سکا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ کی تصویری جھلکیاں

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنتیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے 257 رنز کے جواب میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو صرف 15 رنز پر ہی اس کی پانچ وکٹیں گر گئیں۔ اوپنر اظہر علی صفر اور فخر زمان دو رنز ہی بنا سکے۔ پاکستان کی پوری ٹیم صرف 74 رنز ہی بنا سکی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے 2017 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بابر اعظم ایک بار پھر اس سریز میں ناکام نظر آئے اور آٹھ رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ ان کے علاوہ محمد حفیظ صفر اور سرفراز احمد نے 14 رنز سکور کیے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیوزی لیڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ٹرینٹ بولٹ رہے جنھوں نے پانچ وکٹیں لیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان یہ میچ 183 رنز سے ہارنے کے بعد پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں واپسی کا موقع گنوا بیٹھا ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 15 پر گری تاہم بعد میں گپٹل اور ولیمسن نے اننگز کو مستحکم کیا
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنڈنیڈن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ پاکستان نے امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو دوسرے میچ میں انجری کے باعث باہر ہو گئے تھے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشعیب ملک نے ولیمسن کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی کامیاب اپیل کی تاہم ولیمسن کی جانب سے نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا اور گراؤنڈ ایمپائر کا فیصلہ غلط ثابت ہوا
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنولیمسن 73 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز مکمل کر لیے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے خسارے کا سامنا ہے اور اس کے لیے سیریز میں رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہ