پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرا ایک روزہ میچ تصاویر میں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ تصاویر میں۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان 246 رنز بنائے۔ پاکستان کے دونوں اوپنرز ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناظہر علی صرف 6 رنز بنا سکے جبکہ فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے امام الحق صرف دو رنز ہی بنا سکے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمحمد حفیظ نے پاکستان کی لڑکھڑاتی اننگز کو سہارا دیا اور 60 رنز بنائے جبکہ سرفراز 3 رنز بنا کر غیر دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے سٹمپ آؤٹ ہو گئے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفہیم اشرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
حسن علی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحسن علی نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبعد میں حسن علی اور شاداب کے درمیان 70 رنز کی شراکت داری ہوئی اور اس دوران حسن علی کی دھواں دار بیٹنگ نے نیوزی لینڈ کے بولرز کو پریشان کیے رکھا اور سکور کو قابل دفاع ہندسے تک پہنچانے میں دونوں کی شراکت داری نے اہم کردار ادا کیا۔ دونوں نے اپنی اپنی ففٹی مکمل کی
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤدی اور ایسٹل نے دو دو، بولٹ اور سینٹنر نے ایک ایک وکٹ جبکہ فرگوسن نے تین وکٹیں حاصل کیں
محمد عامر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کو اننگز کے پہلے اوور میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب محمد عامر کی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کولن منرو صفر پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کین ولیمسن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 47 رنز پر گری جب کپتان کین ولیمسن کو فہیم اشرف نے آؤٹ کیا۔ ولیمسن نے 19 رنز بنائے۔
شاداب خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکین ولیمسن کا کیچ شاداب خان نے پکڑا۔