ویلنگٹن کے میدان پر پہلا معرکہ، تصاویر میں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی تصویری جھلکیاں

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت 61 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبارش کے باعث جب میچ روکا گیا تو اس وقت کریز پر فہیم اشرف اور فخر زمان موجود تھے اور پاکستان نے 30.1 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ٹم ساؤدی نے پہلے ہی اوور میں اظہر علی اور بابر اعظم کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے شاداب خان اور فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز بنائے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدی نے تین، ٹرینٹ بولٹ نے دو اور ایسٹل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسنیچر کو بیسن ریزور کے میدان پر کھیلے جارہے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے نیوزی لینڈ کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 83 رنز بنائے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکولن منرو نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے صرف 33 گیندوں پر اپنے کریئر کی پانچویں نصف سینچری مکمل کی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنتیز ہوا کے باعث کئی بار کھیل میں خلل آیا۔
حسن

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمنرو 58 رنز بنا کر حسن علی کی وکٹ بنے۔
فخر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کو دوسری کامیاب 156 کے مجموعی سکور پر ملی جب گپٹل 48 رنز بنا کر فخر زمان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ یہ فخر زمان کی پہلی ایک روزہ وکٹ ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکیوی کپتان کین ولیمسن نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 گیندوں پر اپنے کریئر کی دسویں سینچری مکمل کی۔