آٹھ سال بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

سری لنکا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی جبکہ پاکستان سری لنکا کو ون ڈے اور ٹی 20 میچوں کی سیریز میں شکست دے چکا ہے۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے سری لنکا کو 36 رنز سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کر لی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے اپنے 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے جس میں شعیب ملک کی دھواں دار بیٹنگ قابل ذکر رہی جبکہ فخر زمان نے 31 رنز بنائے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستانی بیٹسمین عمر امین نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بنائے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم اپنے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمارچ 2009 میں قذافی سٹیڈیم کے باہر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکن ٹیم پاکستان میں کوئی میچ کھیل رہی ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآٹھ سال قبل سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد میں تعطل آگیا تھا لیکن 2015 میں زمبابوے کے ٹیم اور اس کے بعد کینیا کی ٹیموں نے مختصر دورے کیے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسری لنکا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی جبکہ پاکستان سری لنکا کو ون ڈے اور ٹی 20 میچوں کی سیریز میں شکست دے چکا ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے سال ایشیا کپ فار امرجنگ پلیئرز پاکستان میں ہی منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے جو پاکستان کے دو مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسٹیڈیم میں موجود شائقین نے سری لنکن ٹیم کی بھی خوب حوصلہ افزائی کی
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں میچ سے قبل سٹیڈیم میں داخل ہو رہی ہیں