پاکستان بمقابلہ سری لنکا، پہلے ون ڈے کی تصاویر

دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کی تصویری جھلکیاں

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنر احمد شہزاد ایک بار پھر کوئی خاطر خواہ کاکردگی کا مظاہر نہ کر سکے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنابتدائی نقصان کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 64 رنز بنائے جبکہ تیسری وکٹ کی شراکت میں بابر اعظم اور محمد حفیط نے 49 رنز سکور کیے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمحمد حفیط اور فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے شعیب ملک آئے جنھوں نے عمدہ اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 139 رنز بنائے۔ شعیب ملک 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبابر اعظم نے ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ میں اپنی اچھی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ایک روزہ میچوں میں اپنی چھٹی سنچری مکمل کی۔ وہ 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے 292 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز ہی بنا سکی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے رومان رئیس اور پھر حسن علی نے تین، تین جبکہ محمد حفیظ اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسری لنکا کی جانب سے اوپل تھرنگا نے سب سے زیادہ 53 رنز سکور کیے، جبکہ دننجایا 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔