انڈیا میں فٹبال کا جنون: خواتین مردوں سے آگے

انڈیا میں جاری فیفا کے انڈر 17 ورلڈ کپ کے پہلے مقابلے میں میزبان ٹیم کو بڑی شکست کا سامنا رہا لیکن انڈیا میں یہ گیم مقبول ہو رہا ہے۔

فٹبال

،تصویر کا ذریعہMission XI Million

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں جاری فیفا کے انڈر 17 ورلڈ کپ کے پہلے مقابلے میں میزبان ٹیم کو بڑی شکست کا سامنا رہا۔ انڈیا کو میزبانی کی وجہ سے اس میں شرکت کا موقع ملا ہے۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہMission XI Million

،تصویر کا کیپشناس ورلڈ کپ میں دنیا کی 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور ان کے میچز انڈیا کے مختلف شہروں میں منعقد ہو رہے ہیں۔ دارالحکومت دہلی سے لے کر جنوب میں کیرالہ کے کوچی اور مشرق میں آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں یہ میچز ہو رہے ہیں۔ اس ٹورنا منٹ میں مجموعی طور پر 52 میچز کھیلے جائيں گے۔ 28 اکتوبر کو کولکتہ میں فائنل ہوگا۔ نائجیریا انڈر 17 ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپیئن ہے اور اس نے پانچ بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہMission XI Million

،تصویر کا کیپشنفٹبال کو انڈیا میں مقبول بنانے کے لیے حکومت ہند اور آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے مشترکہ طور پر 'مشن 11 میلین' شروع کیا ہے۔ اس کے تحت ملک کے طول و عرض میں قائم سکول میں فٹبال کے ٹورنامنٹ کرائے جا رہے ہیں۔ کیرالہ کے سکول کا منظر یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہMission XI Million

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بارہمولہ کے سکول میں طالبات فٹبال میں دلچسپی لیتی نظر آ رہی ہیں۔ انڈیا میں کرکٹ سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہMission XI Million

،تصویر کا کیپشن'مشن 11 ملین' پروگرام کا دعویٰ ہے کہ 20 ہزار سے زیادہ سکولوں تک وہ پہنچ چکے ہیں۔ امید ہے یہ کام جاری رہے گا۔ ایک ٹیچر کو شمال مشرقی ریاست میزورم کے ایک سکول میں بچوں کو فٹبال کے متعلق حکمت عملی سمجھاتے ہوئے دیھکا جا سکتا ہے۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہMission XI Million

،تصویر کا کیپشنشمال مشرقی ریاست میگھالیہ کے دور دراز گاؤں میں فٹبال کھیلتے ہوئے بچوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ عالمی سطح پر انڈیا اس کھیل میں بہت پیچھے ہے لیکن گوا، مغربی بنگال، کیرالہ، میگھالیہ، منی پور اور آسام جیسی ریاستوں میں اس کھیل میں زیادہ دلچسپی نظر آتی ہے۔ انڈیا کی 15 رکنی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی منی پور سے تعلق رکھتے ہیں۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہSanjoy Chatterjee

،تصویر کا کیپشنچین کی سرحد سے ملحقہ ہمالیائی علاقے لداخ میں فٹ بال کھیلتی لڑکیاں نظر آ رہی ہیں۔ انڈیا کی خواتین کی فٹبال ٹیم فیفا کی عالمی درجہ بندی میں 56 ویں نمبر پر ہے جبکہ مردوں کی ٹیم اس کے پیچھے 107 ویں نمبر پر ہے۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہSanjoy Chatterjee

،تصویر کا کیپشنریاست جھاڑکھنڈ کے ضلعے کھوٹی میں لڑکیوں کو فٹبال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹیلی ویژن کی نشریات سے انڈیا میں فٹبال کو مقبولیت ملی ہے۔ اب انڈیا میں فٹبال کے زیادہ مقابلے ہو رہے ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انڈیا کا مستقبل کھیل ہوگا۔