ابوظہبی ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن تصاویر میں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کی تصویری جھلکیاں

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنائے ہیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندوسرے دن جب کھیل ختم ہوا سمیع اسلم 31 اور شان مسعود 30رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم 419 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسری لنکا کی پہلی اننگز میں کپتان چندی مل 155 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندیگر بلے بازوں میں کرونارتنے 93، ڈک ویلا 83 اور پریرا 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنچندی مل اور وکٹ کیپر بیٹسمین ڈک ویلا کے درمیان 134 رنز کی عمدہ شراکت ہوئی جس کے باعث سری لنکا بڑا سکور کرنے میں کامیاب رہا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسری لنکا کی چھٹی وکٹ 387 کے مجموعی سکور پر گری جب دلروان پریرا 33 رنز بنا کر حارث سہیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے چندی مل کے ساتھ مل کر سکور میں 92 رنز کا اضافہ کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآخری تینوں کھلاڑیوں کو محمد عباس کے آؤٹ کیا جبکہ یاسر شاہ نے بھی تین، حسن علی نے دو اور حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی، جب کہ سری لنکا کے اوپنر کرونارتنے رن آؤٹ ہوئے تھے۔