ومبلڈن 2017 کے رنگ تصاویر میں

25 جون سے شروع ہونے والا ٹینس کا یہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ 15 جولائی تک جاری رہے گا۔ تصویری جھلکیاں

ومبلڈن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے شہر لندن میں جاری ومبلڈن کے مقابلے اپنے عروج پر ہیں اور اس کے ساتھ شائقین کے جوش و خروش قابل دید ہیں۔
ومبلڈن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن25 جون سے شروع ہونے والا ٹینس کا یہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ 15 جولائی تک جاری رہے گا۔ شائقین کی بھیڑ میچ دیکھنے کے لیے کشاں کشاں سٹیڈیم کی جانب کھنچتی چلی آتی ہے۔
ومبلڈن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشائقین طرح طرح کے حلیے میں نظر آتے ہیں۔ یہاں رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کے ماسک پہنے دو شائقین کو دیکھا جا سکتا ہے۔ فیڈرر تو ابھی تک مقابلے میں ہیں لیکن نڈال ایک سخت مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ومبلڈن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندنیا کے نمبر دو اور سربیا کے سٹار کھلاڑی نواک جوکووچ کوارٹر فائنل میں پنچ گئے ہیں اور اب ان کا مقابلہ چیک کھلاڑی برڈخ سے ہے۔
ومبلڈن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسلوواکیا کی سٹار کھلاڑی میگڈالینا رائریکووا امریکی کھلاڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔
ومبلڈن

،تصویر کا ذریعہDANIEL LEAL-OLIVAS

،تصویر کا کیپشنیہاں سپین کی سٹار کھلاڑی گیبرائن موگوروزا کو میچ جیتنے کے بعد اپنا رد عمل ظاہر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
وم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکہ کی وینس ولیمز بھی خواتین کے سنگلز میں سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔ انھیں یہاں کوارٹرفائنل میں ایک سروس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے۔
ومبلڈن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کی جوانا کونٹا رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو شکست دے کر سنہ 1978 کے بعد ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔
ومبلڈن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجرمنی کی کھلاڑی اپنے پہلے میچ میں پھسل گئیں اور اس تصویر میں یوں لگ رہا ہے جیسے وہ سو رہی ہوں۔
ومبلڈن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلیٹویا کی جیلینا اوسٹاپینکو کو وینس ولیمز کے خلاف ایک ریٹرن مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔