تصاویر: پاکستان کے نوجوان کھلاڑی، کرکٹ کے نئے ستارے

چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی خاص بات اس میں شامل نوجوان کھلاڑی تھے جنہوں نے ہر میچ میں اہم کردار ادا کیا۔

فخر زمان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآئی سی سی کے فائنل کے پلیئر آف دی میچ ستائیس سالہ فخر زمان نے اپنے پہلے بڑے ٹورنامنٹ میں چار میچوں میں 252 رنز بنائے جس میں فائنل میں بنائی گئی سنچری اور دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں
حسن علی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآئی سی سی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے 23 سالہ حسن علی نے ٹورنامنٹ میں 13 اور فائنل میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہ ان کے کیریئر کا صرف اکیسواں میچ تھا
شاداب خان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن18 سالہ شاداب خان نے فائنل میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ یہ ان کے کیریئر کا صرف ساتواں میچ تھا۔ فائنل میں انہوں نے یوراج سنگھ اور کے جادھو کو آؤٹ کیا
بابر اعظم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن22 سالہ بابر اعظم جنہوں نے فائنل میں 46 رنز بنائے، انہوں نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 38 رنز بنائے تھے اور ناٹ آؤٹ رہے
محمد عامر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن25 سالہ محمد عامر نے فائنل میں سولہ رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹورنامنٹ میں ان کی پانچ وکٹیں ہیں۔ یہ ان کا کیریئر کا چھتیسواں میچ تھا اور اس طرح وہ نوجوان کھلاڑیوں میں سب سے تجربہ کار کھلاڑی تھے