تصاویر: پاکستان کی انڈیا کو 180 رنز سے شکست

پاکستان اور انڈیا کے درمیان اوول میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی جھلکیاں

پاکستانی ٹیم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے انڈیا کو 180 رنز سے شکست دی
پاکستان کی ٹیم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی پوری ٹیم فتح کے بعد سجدے میں گر گئی
پانڈیا

،تصویر کا ذریعہClive Rose

،تصویر کا کیپشنپانڈیا نے 46 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن رن آؤٹ ہوگئے
کوہلی

،تصویر کا ذریعہCharlie Crowhurst

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی ٹیم اس میچ کے لیے فیورٹ تھی۔ کپتان کوہلی کا ایک کیچ ڈراپ ہوا لیکن وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
کرکٹ فائنل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے ابتدائی بلے باز محمد عامر کی تباہ کن بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکے۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی سپیل میں تین اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
ورات کوہلی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنورات کوہلی محمد عامر کی ایک گیند پر کیچ ہوتے ہوتے بچے لیکن اگلی پر بچ نہ سکے۔
اظہر علی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناظہر علی نے پاک انڈیا فائنل کا پہلا چھکا لگایا۔ وہ 59 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
امپائر ایراسمس

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفخر زمان کا کیچ مگر امپائر کا اشارہ نو بال اور اس کے بعد فخر زمان نے 114 رنز بنائے۔
فخر زمان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفخر زمان نے سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف نصف سنچریوں بنائیں۔ انڈیا کے خلاف انہوں نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔
اظہر علی اور فخر زمان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنفخر زمان اور اظہر علی نے 100 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ بنائی۔
ورات کوہلی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی سو رن کی اوپننگ پارٹنرشپ اور انڈیا کے کپتان ورات کوہلی کی پریشانی
کرکٹ شائقین
،تصویر کا کیپشنمیچ سے پہلے کچھ پاکستانی شائقین روایتی بس میں اوول کرکٹ گراؤنڈ کی جانب روانہ ہوئے
شائقین
،تصویر کا کیپشناوول میں انڈیا اور پاکستان دونوں ٹیموں کے حوصلے بڑھانے والے شائقین کی کوئی کمی نہیں