پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں مدِمقابل

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں مدِمقابل ہیں۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں مدِمقابل ہیں۔ انگلینڈ نے 22 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر سو رنز مکمل کیے۔انگلش ٹیم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کا اعتماد سے سامنا کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے پاکستان کو فتح کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعامر کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے رومان رئیس کے دوسرے اوور میں امپائر نے ایلکس ہیلز کو ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا تاہم ریویو میں دکھائی دیا کہ گیند لیگ سٹمپ سے باہر پچ ہوئی تھی
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبیرسٹو 43 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے
حسن علی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسرفراز احمد نے روٹ اور بیرسٹو کی شراکت توڑنے کی کوشش میں بولنگ کے لیے ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین کارکردگی دکھانے والے بولر حسن علی کا انتخاب کیا جنھوں نے تیسری ہی گیند پر جونی بیرسٹو کو کیچ آؤٹ کروا دیا
حسن علی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے کپتان سرفراز نے انگلش بلے بازوں کے خلاف اب تک چھ بولرز کو استعمال کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہےرومان رئیس، جنید خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی ہے
شاداب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسپنرز شاداب خان نے روٹ کو آؤٹ کر کے اہم وکٹ حاصل کی۔ روٹ نے 46 رنز بنائیں اور انگلش بلے بازوں میں سب سے زیادہ سکور کیا
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے سپنرز نے پہلے انگلش بلے بازوں کو محتاظ بیٹنگ پر مجبور کیا اور بعد میں فاسٹ بولرز نے وکٹیں حاصل کر کے اور عمدہ بولنگ سے انگش بلے بازوں کو باندھ دیا
رومان رئیس

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے خلاف پاکستان کی فیلڈنگ اطمینان بخش رہی گو کہ کیچ کے دو موقعے ضائع ہوئے لیکن یہ آسان کیچ نہیں تھے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنچیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل اس پچ پر کھیلا جا رہا ہے جس پر دو دن قبل پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔
کرکٹ
،تصویر کا کیپشنکارڈف میں پاکستانی کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد میچ دیکھنے آئی ہے