سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انڈیا اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے

انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ناک آؤٹ میچ کی تصویری جھلکیاں۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلندن میں اتوار کے روز اوول کے میدان میں خوشگوار موسم میں جنوبی افریقہ اور انڈیا کی ٹیمیں اس ناک آؤٹ میچ میں مقابلے کے لیے اتریں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے شائقین بڑی تعداد میں اپنی ٹیم کی حمایت کے لیے معدان میں موجود تھے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا لیکن وقتاً فو وقتاً باؤنڈری بھی سکور کرتے رہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس دوران انھوں نے کئی خطرے بھی مول لیے اور انڈیا نے ان دونوں کو رن آؤٹ کرنے کے مواقع گنوائے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنہاشم آملہ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جنھیں 35 رنز پر آف سپنر ایشون نے آؤٹ کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ان کے کپتان ڈی ویلیئرز 16 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس کے بعد سات اوورز میں 41 رنز پر جنوبی افریقہ نے چار کھلاڑی کھو دیے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAdam Davy

،تصویر کا کیپشنفاف ڈو پلیسی جن کی خراب رننگ کے باعث دو ساتھی رن آؤٹ ہوئے تھے، خود بھی پانڈیا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہIAN KINGTON

،تصویر کا کیپشنبھونیشور کمار نے ایک اوور میں لگاتار گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں لیکن ہیٹ ٹرک نہ کر سکے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنعمران طاہر آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے اور وہ بھی اپنے دو ساتھیوں کی طرح رن آؤٹ ہو گئے اور پوری ٹیم 191 پر ڈھیر ہوگئی۔