پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی جیت تصاویر میں

انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ساتویں میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف جیت۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ساتویں میچ میں ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت پاکستان کو 19 رنز سے فاتح قرار دیا گیا ہے۔ حسن علی کو میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے اور دو اہم کیچ پکڑنے پر مین آف میچ قرار دیا گیا ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے جب تین وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بنائے تو بارش شروع ہو گئی ۔ مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہیں ہو سکا جس کے بعد ایپمائرز نے ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت پاکستان نے 19 رنز سے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیچ میں شاندار بولنگ اور فیلڈنگ پرفارمنس کے بعد جب پاکستان 220 کے ہدف کے تعاقب میں اترا تو احمد شہزاد کو ڈراپ کر کے ٹیم میں شامل کیے گئے بیٹسمین فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان اننگز کا اچھا آغاز کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبارش سے پہلے کریز پر شعیب ملک اور بابر اعظم موجود تھے۔ بابر نے چار چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے تھے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں اظہر علی نے 9، فخر زمان نے 31 اور محمد حفیظ نے 26 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ کے بولر مورکل نے تینوں وکٹیں حاصل کیں
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ میچ میں مسلسل دباؤ میں نظر آیا اور سوائے ملر کے کوئی بیٹسمن جم کر نہ کھیل سکا۔ انھوں نے 75 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیچ کے دوران سٹیڈیم میں پاکستانی کے حامی شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی