چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا تصاویر میں

انگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے میچ کی تصویری جھلکیاں

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے ڈکویلا اور تھرنگا نے اننگز کا عمدہ آغاز کیا۔
جنوبی افریقہ، سری لنکا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کے پارنیل نے پرسنا کو آؤٹ کیا وہ فقط 13 رنز بنا پائے تھے۔
سری لنکا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناپل تھرنگا نے57 رنز بنائے تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی سری لنکن بیٹسمین جنوبی افریقی بولرز کا جم کر سامنا نہ کر سکا۔
جنوبی افریقہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنعمران طاہر نے گنارتنے کو آؤٹ کیا جو صرف چار رنز بنا پائے تھے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 44 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈی کاک 23 رنز بنا کر پردیپ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔
کرکم

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایجنلو میتھیوز کی عدم موجودگی میں سری لنکن ٹیم کی قیادت اپل تھرانگا کر رہے ہیں جبکہ لیستھ ملنگا کی بھی ٹیم میں تقریبا دو برس بعد واپس ہوئی ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنہاشم آملہ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی 25 ویں سینچری مکمل کی اور 102 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفف ڈو پلیسس نے بھی چار چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔ دونوں بیٹسمینوں کے درمیان 145 رنز کی شراکت قائم کی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندوسری وکٹ 189 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈو پلیسس 75 رنز بنا کر پردیپ کی دوسری وکٹ بنے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپرسنا نے کپتان اے بی ڈیویلیئرز کو چار کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج دیا۔