لندن میں چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ابتدائی میچ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان لندن میں اوول کے میدان پر کھیلا جا رہا ہے جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 56 رنز بنائے۔ سومیا سرکار 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی جانب سے بولنگ کا آغاز تو بہتر رہا تاہم انگلش بولرز کو پہلی وکٹ حاصل کرنے کے لیے 12 اووروں تک انتظار کرنا پڑا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناوپنر تمیم اقبال جو کے عام طور پر اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے جانے جاتے ہیں نے اس میچ میں انتہائی محتاط انداز میں اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم بعد میں انھوں نے اپنے رنز بنانے کی رفتار کو تیز کیا اور 142 گیندوں پر 128 رنز کی اننگز کھیلی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس ابتدائی میچ کو دیکھنے کے لیے اوول کے میدان میں بنگلہ دیش ٹیم کے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کو پہلی وکٹ 12ویں اوور کی آخری گیند پر بین سٹوکس نے سومیا سرکار کو آؤٹ کر کے دلائی۔ سومیا سرکار نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمشفق الرحیم اور تمیم اقبال نے تیسری وکٹ کی شراکت میں عمدہ 166 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 300 کا ہندسہ عبور کرنے میں مدد فراہم کی۔ مشفق الرحیم 79 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلیام پلنکٹ نے انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔