دنیا کے بڑے فٹبال کلبز 2017 میں کیا پہنیں گے؟

2017 کے سیزن کی نئی فٹبال کٹس

مینچسٹر یونائٹڈ کی اوے جرسی

،تصویر کا ذریعہADIDAS

،تصویر کا کیپشندنیا کے تیسرے بڑے فٹبال کلب مانچیسٹر یونائیٹڈ کی جرسی کا رنگ اس سال کالا ہے۔ یہ ان کی 2015 کی کٹ سے ملتی جلتی ہے جب ڈچ مینیجر لوئی وین گال کو ٹیم کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
پی ایس جی کی اس سال کی کٹ

،تصویر کا ذریعہNIKE

،تصویر کا کیپشنفرانس کے سب سے بڑے فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین یا پی ایس جی کی اس سال کی کٹ انگلش فٹبال ٹیم کی 2016 کی فٹبال کٹ سے ملتی جلتی ہے۔ پی ایس جی کی گذشتہ دس ماہ میں کارکرگی خاصی ناقص رہی ہے اور ٹیم مسلسل مشکلات کا شکار رہی ہے۔
جرمن کلب بوریسیا ڈورٹمنڈ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآٹھ بار جرمن کپ جیتنے والے جرمن کلب بوریسیا ڈورٹمنڈ کی اس سال جرسی کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ انھوں نے سنیچر کو ہونے والے جرمن کپ کے فائنل میچ میں انتراخ فرینکفرٹ کو 2-1 سے شکست دی۔
بارسولنا کی 2017 کی جرسی

،تصویر کا ذریعہNIKE

،تصویر کا کیپشندنیا کے سب سے بڑے فٹبال کلب بارسلونا کی اس سال کی جرسی کی قیمت 100 پاؤنڈ ہے۔ ان کی اس سال کی جرسی اور 2016 والی جرسی میں صرف درمیان کی پٹیوں کا فرق ہے۔ یاد رہے کہ بارسلونا اس سال لا لیگا کا ٹائٹل نہیں جیت پایا۔ حریف کلب ریال میڈرڈ نے 2012 کے بعد پہلی بار لا لیگا میں فتح حاصل کی۔
ایوین پریسیک انٹر میلان کی نئی جرسی پہنے ہوئے

،تصویر کا ذریعہEmilio Andreoli

،تصویر کا کیپشناٹلی کے سب سے بڑے کلب انٹر میلان کی نئی جرسی میں پچھلے سال کی نسبت کچھ زیادہ فرق نہیں۔ اس تصویر میں کروئیشیا کے سٹار کھلاڑی ایوین پریسیک انٹر میلان کی نئی جرسی پہنے ہوئے ہیں۔ انٹر میلان نے اس سال ان کی ٹرانسفر قیمت کم از کم پچاس ملین پاؤنڈ لگائی ہے تاہم مانچیسٹر یونائیٹڈ، جنھوں نے پریسیک میں دلچسپی ظاہر کی ہے کا کہنا ہے کہ ان کی قیمت تیس ملین پاؤنڈ سے زیادہ کی نہیں۔
بائرن کے ڈیفنڈر آئن روبین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجرمنی کے ایک اور بڑے فٹبال کلب بائرن میونخ نے بھی اپنی نئی جرسی ریلیز کی ہے۔ بائرن جرمنی کی فٹبال تاریخ میں سب سے کامیاب کلب ہے جس نے 25 بار جرمن لیگ کپ میں فتح حاصل کی ہے۔