کنگسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل تصاویر میں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کی تصویری جھلکیاں

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکنگسٹن میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے ہیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 28 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس سے قبل ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے سکور 286 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اس طرح پاکستان کو 121 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمصباح الحق اور سرفراز احمد نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 88 رنز بنائے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمصباح الحق نے اپنا 73 واں ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کے 5000 رنز مکمل کیے ہیں اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ساتویں پاکستانی بلے باز ہیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمصباح الحق اور اسد شفیق نے چوتھے روز پہلی اننگز کا 201 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے آغاز کیا تو اسد شفیق جلد ہی 22 رنز بنا کر گیبریئل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسرفراز احمد کو 54 کے انفرادی سکور پر بشو نے بولڈ کیا
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمحمد عامر 11 رنز بنا کر جوزف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیچ کے دوسرے اور تیسرے روز بارش اور میدان گیلا ہونے کی باعث ضائع شدہ وقت کی تلافی کے لیے میچ مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے شروع کیا گیا۔