پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، تیسرے ون ڈے میچ کی تصاویر

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرے ایک روزہ میچ کی تصویری جھلکیاں

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ گیانا میں کھیلا جا رہا ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پہلی وکٹ 31 کی مجموعی سکور پر گری جب جنید خان نے لیوئس کو آؤٹ کر دیا، انھوں نے 16 رنز بنائے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنتیسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں الزری جوزف کی جگہ لیف آرم سپنر ویراسمی پرمول کو شامل کیا گیا ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین والٹن تھے جنھیں حسن علی نے بولڈ کیا جبکہ کیئرن پوویل 23 کے انفرادی سکور پر عماد وسیم کا شکار بنے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجیسن محمد نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 60 گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کی اور 59 رنز بنا کر جنید خان کی دوسری وکٹ بنے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکارٹر 11 رنز بنا کر شاداب خان کی پہلی وکٹ بن جبکہ ہوپ کو بھی 71 کے انفرادی سکور پر شاداب خان نے آؤٹ کیا۔