پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پہلے ایک روزہ میچ کی تصاویر

ویسٹ انڈیز اور پاکستانکے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی تصویری جھلکیاں

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگیانا میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں وییسٹ انڈیز نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کی فتح میں جیسن محمد نے اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کی جانب سے کیرن پاول نے 61 اور ایون لیوس نے 47 رنز بنائے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے نمایاں بیٹسمینوں میں محمد حفیظ نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 88 جب کہ احمد شہزاد نے چھ چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کی جانب سے نرس نے چار اور ہولڈر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔