پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تصویری جھلکیاں۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایون لیوس کی عمدہ 91 رنز کی اننگز کی بدولت سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیزبان ٹیم نے 138 رنز کا ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو مشکل میں ڈالنے والے نوجوان بولر شاداب خان بھی اس میچ میں زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کو ابتدا میں ہی سہیل تنویر کے پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پرا تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے لیوس کے ساتھ مل کر پاکستانی بولروں کی ایک نہ چلنے دی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اوپنر احمد شہزاد پہلے ہی اوور میں کلین بولڈ ہوگئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستانی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور وہ کوئی بڑا ہدف دینے میں ناکام رہےگ پاکستان نے کامران اکمل کے 48 رنز کی بدولت میزبان ٹیم کو جیتنے کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکاکمران اکمل کے علاوہ بابر اعظم نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔