پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دوسرے ٹی 20 میچ کی تصاویر

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے ٹی 20 میچ کی تصویری جھلکیاں

شاداب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی 20 کرکٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشاداب خان نے اپنے چار اوورز میں 14 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسمنز کو حسن علی نے ایل بی ڈبلیو کر دیا وہ صرف ایک رن بنا سکے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے شعیب ملک 28، بابر اعظم 27 اور وہاب ریاض‌ 24 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے جبکہ دیگر بیٹسمینوں میں کوئی بھی قابل ذکر سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈینز بولر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی بلے بازوں کو زیادہ دیر کریز پر رکنے نہ دیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناحمد شہزاد والٹن سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے تاہم وہ جلد ہی میدان میں لوٹ آئے