لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل، تصویری جھلکیاں

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ ٹو کے کھیلے جانے والے فائنل میچ کی تصاویر

پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو بہتر آغاز کے بعد زلمی کی ٹیم کو ڈیوڈ ملان کی وکٹ کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکامران اکمل نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنریاض امرت نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی کامیابی دلائی جب انھوں نے ڈیوڈ ملان کو بولڈ کر دیا۔ریاض امرت نے اپنے چار اووروں میں 31 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحسان خان نے 34 رنز دے کر دو اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنپشاور زلمی کی اننگز کے اختتامی اووروں میں کپتان ڈیرن سیمی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں تین چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپشاور زلمی کے 148 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز اچھا نہ تھا اور وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفائنل میچ میں پشاور زلمی کے بولروں نے آغاز سے ہی عمدہ بولنگ کی اور گلیڈی ایٹرز کے کسی بھی بلے باز کو کریز پر جم کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کریز پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا لیکن وہ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ انھوں نے 11 گیندوں پر 22 رنز سکور کیے۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان سپر لیگ ٹو کا فائنل میچ لاہور میں کھیلا جا رہا ہے جس کے لیے سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمیچ سے قبل قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ ٹو کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پیراٹروپرز کے ساتھ ساتھ فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس موقع پر پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں آکر شائقین کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائی جبکہ ڈیرن سیمی نے سٹیج پر حسن علی اور کامران اکمل کے ساتھ رقص بھی کیا۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناتوار کی دوپہر ہی شائقین قذافی سٹیڈیم میں داخل ہونا شروع ہو گئے تھے۔ گراؤنڈ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنلاہور میں فائنل میچ کھیلنے کے لیے آنے والے غیر ملکی کھلاڑی بھی اس تقریب سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنویس انڈیز کے لیجنڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ووین رچرڈز بھی اس موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موجود تھے۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپاکستان سپر لیگ ٹو کی اختتامی تقریب میں پاکستان کے مختلف فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا جن میں علی ظفر اور علی عظمت شامل ہیں۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنقذافی سٹیڈیم اس فائنل میچ کے لیے شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے اور شائقین میں میچ شروع ہونے سے قبل ہی کافی جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔