لاہوریوں کو پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کی تلاش

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی ٹکٹوں کی خریداری کے لیے بینکوں کے باہر شائقین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی تصویری جھلکیاں

پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنپاکستان سپر لیگ کے فائنل کی آن لائن تمام ٹکٹیں فروخت ہونے اور بینکوں کے باہر شائقین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث انتظامیہ نے عوام کے لیے مزید ٹکٹیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنپاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے جانے والے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’سٹیڈیم میں جگہ کی کمی اور شائقین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کاروباری اداروں کو دیے جانے والے ٹکٹوں کی تعداد کو کم کر کے انھیں بینکوں کے ذریعے عوام کے لیے پیش کیا جائے گا۔‘
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنفائنل کی ٹکٹوں کی فروخت کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور میں جہاں بینکوں کے سامنے طویل قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں وہیں تمام آن لائن ٹکٹ چند ہی گھنٹوں میں فروخت بھی ہو گئے ہیں۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنلاہور میں پانچ مارچ کو کھیلے جانے والے میچ کے لیے جنرل سٹینڈ کے ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ چار، آٹھ اور بارہ ہزار مالیت کے ٹکٹ بھی دستیاب ہیں۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنفائنل کے لیے لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور اس کے اردگرد علاقے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنقذافی سٹیڈیم میں 25 ہزار کے قریب افراد کی گنجائش ہے اور پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ 'جتنے لوگ میچ دیکھنے کے لیے آنا چاہ رہے ہیں اتنی جگہ نہیں ہے لیکن غریب ہو یا امیر ہو، سب پاکستانی کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے مل کر پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘
پی ایس ایل
،تصویر کا کیپشنلاہور میں ٹکٹ پنجاب بینک کی مخصوص شاخوں سے فروخت کیے جا رہے ہیں جن کے سامنے شہریوں کی بڑی تعداد قطاروں میں بدھ کی صبح سے ہی موجود تھی تاہم عوام کی جانب سے سب سے سستے ٹکٹوں کی عدم دستیابی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
پی ایس ایل
،تصویر کا کیپشنشائقین کے لیے ٹکٹوں کے ساتھ اصل شناختی کارڈ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ 18 سال سے کم عمر افراد کے ساتھ کسی نگران کا ہونا ضروری ہے ورنہ انھیں ٹکٹ ہونے کے باوجود قذافی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔