آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
بلوچستان میں مردم شماری پر تحفظات
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مردم شماری کے حوالے سے منعقدہ جرگہ نے مطالبہ کیا ہے کہ صاف اور شفاف مردم شماری کے انعقاد کے لیے بلوچستان میں پائے جانے والے تحفظات کو دور کیا جائے ۔
یہ جرگہ کوئٹہ شہر میں سراوان ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جرگہ کے کنونینر اور سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ اگر یہ تنازعات دور نہیں کیئے گئے تو بلوچستان میں مردم شماری متنازعہ بن جائے گی