پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پانچواں ون ڈے میچ تصاویر میں

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پانچویں ایک روزہ میچ کی تصویری جھلکیاں

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا نے پاکستان کو پانچویں اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ میں 57 رنز سے شکست دے کر سیریز چار ایک سے جیت لی ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایڈیلیڈ میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 369 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 49 اوورز میں 312 رنز بنا سکی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستانی اننگز میں بابر اعظم اور شرجیل خان نمایاں بلے باز رہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبابر اعظم نے سنچری سکور کی جبکہ شرجیل ایک مرتبہ پھر سنچری مکمل نہ کر سکے اور 79 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ان دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 130 رنز بنائے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشعیب ملک صرف دس رنز بنانے کے بعد زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس اننگز کی خاص بات آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کی شاندار بلے بازی تھی۔ انھوں نے پہلی وکٹ کے لیے 284 رنز کی شراکت قائم کی جو کہ ایک نیا آسٹریلوی ریکارڈ ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمہمان ٹیم کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 128 رنز بنائے۔