پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، تیسرا ایک روزہ میچ

پرتھ میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ کی تصویری جھلکیاں

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا اور اس کی پہلے وکٹ 36 کے مجموعی سکور پر گری جب حفیظ چار رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشرجیل خان نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے صرف 46 گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کی تاہم اگلی ہی گیند پر ہیڈ نے انھیں بولڈ کر دیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشعیب ملک اور بابر اعظم نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں سکور میں 63 رنز کا تیزی سے اضافہ کیا تاہم شعیب ملک 39 کے انفرادی سکور پر سٹین لیک کی پہلی وکٹ بنے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ہیزل ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن21 میچ کھیل کر 1000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر سر ویو رچرڈز، پیٹرسین، ٹراٹ اور ڈی کاک کے نام ہے اور اب فہرست میں بابر اعظم کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپرتھ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرے ایک روزہ میں پاکستانی شائقین کا جوش و خروش
وارنر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی پہلی وکٹ 44 کے مجموعی سکور پر گری جب جنید خان نے وارنر کو آؤٹ کردیا۔
عامر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمحمد عامر نے عثمان خواجہ کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنہدف کے تعاقب میں کپتان سٹیو سمتھ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی جو پاکستان کے خلاف ان کی دوسری سنچری تھی۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کو میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کا موقع اس وقت ملا تھا جب جنید خان نے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ہینڈزکومب کو صفر پر کیچ آؤٹ کیا لیکن بعد میں امپائر نے اسے نو بال قرار دیا۔ اس کے بعد جنید خان ہی کی گیند پر محمد نواز نے ہینڈزکومب ہی کا کیچ گرا دیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبعد میں ہینڈزکومب نے کپتان سٹیون سمتھ کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 183 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو اس میچ میں کامیابی دلا دی۔ ہینڈزکومب نے 84 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی۔