سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل

سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کی تصویری جھلکیاں۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو جلد ہی پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی جب میٹ رینشا عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد عمران خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننوجوان بلے باز میٹ رینشا نے293 گیندوں پر 184 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 20 چوکے شامل ہیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمصباح الحق وکٹیں حاصل کرنے کے لیے وقفے وقفے سے بولرز کو تبدیل کرتے رہے تاہم انھیں کوئی خاص کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمیٹ رینشا اور پیٹر ہینڈس کومب نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 142 رنز سکور کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ پیٹر ہینڈس کومب نے نصف سنچری سکور کرنے کے بعد تیزی کے ساتھ رنز بنانا شروع کیے۔
کرٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آسٹریلوی بلے باز کارٹ رائٹ نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر پر اعتماد انداز سے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیاسر شاہ، محمد عامر اور وہاب ریاض سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک ایک بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے تھے۔ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ حاصل کرنے والے بولر عمران خان تھے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اسے ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب شرجیل خان چار رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اسے اوور میں بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنتاہم بعد میں یونس خان اور اظہر علی نے نہایت پراعتماد اور محتاط انداز میں بلے باڑی کی۔