میلبرن ٹیسٹ کا پانچواں دن

میلبرن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کے کھیل کی تصاویر۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمیلبرن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن آسٹریلیا کی جانب سے کپتان سٹیون سمتھ اور مچل سٹارک نے پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ مچل سٹارک نے 91 گیندوں پر سات چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکپتان سٹیون سمتھ آخر تک کریز پر کھڑے رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے انھوں نے 246 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 165 رنز کی اننز کھیلی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے پہلی اننگز کے سکور 642 رنز کے جواب میں پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپنر سمیع اسلم 2 اور بابر اعظم صرف تین رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد اظہر علی اور یونس خان نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 57 رنز بنائے تاہم یہ شراکت زیادہ دیر نہ چل سکی اور یونس خان 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیونس خان کے آوٹ ہوتے ہی اسی اوور میں مصباح الحق بھی بنا کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان دونوں بلے بازوں کو ایک ہی اوور میں نیتھن لائن نے آوٹ کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپانچویں وکٹ کی شراکت میں اسد شفیق اور اظہر علی نے 26 رنز بنائے۔ اظہر علی 43 اور اسد شفیق 16 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے چار،نیتھن لیون نے تین جبکہ ہیزل ووڈ نے دو اور جیکسن برڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔