طیارہ حادثہ: فٹبال کی دنیا سوگ وار

کولمبیا میں طیارے حادثے میں برازیلی کلب کے فٹبال کھلاڑیوں کی ہلاکت کے بعد فٹبال شائقین سوگ کی کیفیت میں ہیں۔

فٹبال

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکولمبیا میں ہوائی حادثے میں برازیل کے فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کی موت کے بعد دنیا بھر میں فٹبال شائقین سوگ منا رہے ہیں۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبرازیل سمیر لاطینی امریکہ کے کئی ممالک میں ہلاک شدگان کی یاد میں تقاریب منعقد کے گئیں
فٹبال

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحادثے کا شکار ہونے والے چارچرڈ طیارے میں برازیلی فٹبال کلب چپیکونس کے کھلاڑیوں سمیت 77 سوار تھے جن میں صرف چھ افراد زندہ بچے ہیں۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہ ٹیم کوپا سڈامریکانا کا فائنل میچ کھیلنے جا رہی تھی جسے اس کلب کی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا جارہا تھا۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنان کی مخالف کولمبین ٹیم اٹلیٹکو نیسنل نے ہار تسلیم کرنے کی پیش کش کی ہے تاکہ چپیکونس کلب کو فاتح قرار دیا جا سکے۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبرازیل کی فرسٹ ڈویژن ٹیموں کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں چپیکونس کلب کو بلامعاوضہ کھلاڑی فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی گئی ہے اور لیگ سے مطالبہ کیا ہے آئندہ تین سالوں کے لیے کلب کو ختم ہونے سے بچایا جائے۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنبارسلونا کلب کے لیونل میسی اور نیمار، مانچسٹریونائیٹڈ کلب کے وائن رونی سمیت کئی نامور کھلاڑیوں نے ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکولمبیا کے ہوابازی کے محکمے کا کہنا ہے کہ طیارے میں 21 صحافی بھی سوار تھے اور دونوں فلائٹ ریکارڈرز مل گئے ہیں۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپیر کو پرواز کے دوران طیارے کا میڈیلن شہر کے قریب پائلٹ کی جانب سے فنی خرابی کا بتایا گیا تھا جس کے بعد اس کا کنٹرول ٹاورز سے مقامی وقت کے مطابق شب 11:15 منٹ پر رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ جس کے بعد طیارہ شہر سے باہر واقع پہاڑی علاقے میں گر گیا۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحادثے میں بچ جانے والے چھ افراد میں سے تین فٹبال کھلاڑی ہیں۔ جن میں ایلن روشل ، ہلیو زیمپر گول کیپر جیکسن فولمین شامل ہیں۔