ہیملٹن ٹیسٹ کا دوسرا دن

ہیملٹن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کی تصاویر۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان ٹیم کا ایک بار پھر آغاز اچھا نہ رہا اور وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنٹم ساؤدی نے آغاز میں ہی اظہر علی، سمیع اسلم اور یونس خان کو آؤٹ کر کے پاکستان ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا جس کے بعد نیل ویگنر نے اسد شفیق اور محمد رضوان کو آؤٹ کر کے پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنہیملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سہیل خان پاکستان کی جانب سے چار وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ نے دوسرے روز اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پاکستان شروع میں وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب تو ہو گیا تھا تاہم بعد میں سیٹنر اور نکولاس عمدہ کھیل پیش کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی جانب سے ایک بار پھر سب سے نمایاں بلے باز جیت راول رہے جنھوں نے پہلے ہی اوور میں کیچ ڈراپ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنواٹلنگ نے پہلے کولنز کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 51 اور پھر چھٹی وکٹ کی شراکت میں سیٹنر کے ساتھ 33 رنز بنائے۔ بی جے واٹلنگ 49 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسہیل خان کے علاوہ پاکستان کی جانب سے عمران خان نے تین، محمد عامر نے دو اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔