کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا دوسرا دن

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹسیٹ میچ کے دوسرے دن کی تصاویر

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی ابتدائی تین وکٹیں گرنے کے بعد جیت راول کا ساتھ دینے کے لیے ہینری نیکولز کریز پر آئے اور دونوں بلے بازوں نے کھیل کے اختتام پر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 64 رنز بنا لیے تھے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے راحت علی، محمد اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی جانب سے جیت راول جو کہ اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی نصف سنچری سکور کی اور دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ناٹ آؤٹ رہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے 133 رنز کے جواب میں جب نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اسے پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب اوپنر ٹام لیتھم صرف ایک رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو اس کی پوری ٹیم 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناپنا پہلا میچ کھیلنے والے گرانڈ ہوم نے عمدہ بولنگ کا مظاہر کیا اور 41 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 56 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی اظہر علی تھے، وہ صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے۔