شارجہ ٹیسٹ کے پہلے دن کی تصاویر

شارجہ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کی تصویری جھلکیاں۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم میں آخری ٹیسٹ میچ کے لیے وہاب ریاض اور محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے ٹاس جیتنے کے بعد اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں اظہر علی بنا کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد اوپنر سمیع اسلم کا ساتھ دینے کے لیے اسد شفیق کریز پر آئے لیکن وہ بھی اس مرتبہ بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور پہلے ہی اوور میں فاسٹ بولر گیبریئل کا دوسرا شکار بنے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنابتدائی نقصان کے بعد تجربے کار بلے باز یونس خان کریز پر آئے اور نوجوان سمیع اسلم کے ساتھ محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو دباؤ سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 106 رنز بنائے اور اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیونس خان نصف سنچری سکور کرنے کے بعد لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انھیں راسٹن چیز نے آؤٹ کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناوپنر سمیع اسلم نے بھی پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری سکور کی اور 74 رنز بنا کر ریورس سوئپ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے۔