شارجہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی تیاریاں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی تیاریوں کی تصویری جھلکیاں۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ اتوار سے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے اور پاکستان کی نظریں ایک اور کلین سوئپ پر لگی ہوئی ہیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک مرحلے پر بازی جیتنے کی پوزیشن میں آگئی تھی لیکن اب ایسا دکھائی دے رہا ہے جیسے اس کے کھلاڑی حوصلے ہار چکے ہیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کی جانب سے سپنرز نے ایک بار پھر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کو مایوس نہیں کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمصباح الحق کو امید ہے کہ شارجہ کی وکٹ ان کے بولرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ تاہم یہ وکٹ روایتی طور پر سلو ہوتی ہے جس پر گیند بہت زیادہ ٹرن نہیں ہوتی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنخیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کو ڈراپ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ راحت علی اور آف سپنر ذوالفقار کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے عامر اور وہاب کی ٹیم واپسی ہوتی ہے یا نہیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اس سے قبل تین ایک روزہ میچوں اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں کلین سوئپ ہو چکا ہے۔ تاہم اب اس کے لیے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش سے پچنے کے لیے آخری ٹیسٹ میچ جیتنا لازمی ہے۔