ڈے اینڈ نائٹ میچ کا تیسرا روز

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندبئی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے 579 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنتیسرے روز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کی جانب سے اس وقت ڈورچ 24 اور ہولڈر صفر پر کریز پرموجود تھے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنیچر کو ویسٹ انڈیز نے 69 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو کریگ بریتھویٹ 32 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسیمیولز اور براوو نے مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز بنائے۔ سیمیولز کو 76 رنز پر سہیل نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپانچویں وکٹ کی شراکت میں براوو اور بلیک وڈ نے 77 رنز کا اضافہ کیا۔ تاہم پاکستان کو چوتھی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب وہاب ریاض نے بلیک وڈ کو آؤٹ کیا۔ بلیک وڈ 37 رنز بنا سکے۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کو جلد ہی ایک اور کامیابی وہاب ریاض نے دلوائی جب انھوں نے چیز کو چھ رنز پر آؤٹ کیا۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کو بڑی کامیابی محمد نواز نے دلوائی جب انھوں نے براوو کو 87 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔