دبئی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

یاسر شاہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 579 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی اور جواب میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 69 رنز بنائے۔ یاسر شاہ نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی
اظہر علی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس سے پہلے پاکستان کی اننگز میں اظہر علی نے اپنے کریئر کی پہلی ٹرپل سنچری مکمل کی
اظہر علی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناظہر علی چوتھے پاکستانی بیٹسمین بنے ہیں جس کے نام کے آ گے ٹرپل سنچری کے ہندسے جگمگا رہے ہیں۔ان سے قبل حنیف محمد، انضمام الحق اور یونس خان جیسے قد آور بیٹسمینوں نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا اور ظاہر ہے کہ اظہر علی اپنا نام ان عظیم بیٹسمینوں کے ساتھ لکھے جانے پر فخر محسوس کرتے ہیں
اسد شفیق

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندوسرے روز کے کھیل میں سب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جو 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کا بشو کا پہلا نشانہ بنے
بشو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کے لیگ سپنر دیویندرا بشو اسد شفیق اور بابر اعظم کی وکٹیں حاصل کیں
بابر اعظم

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بابر اعظم نصف سنچری بنا کر لیگ سپنر دیویندرا بشو کی گیند پر آؤٹ ہو گئے
سمیع

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسمیع اسلم جنھوں نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 82 اور70 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھیں اس بار بھی اپنی اننگز کو تین ہندسوں میں تبدیل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔90 کے انفرادی سکور پر روسٹن چیس نے انہیں بولڈ کر دیا۔ وہ میچ کے پہلے دن آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی تھے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے اب تک کھیلے گئے 399 ٹیسٹ میچوں میں 128 جیتے ہیں، 113 میں اسے شکست ہوئی ہے اور 158 ٹیسٹ بےنتیجہ ثابت ہوئے ہیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنٹاس سے قبل مصباح الحق نے کہا تھا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کریں گے کیونکہ وکٹ پہلے بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور جیسے جیسے وقت گزرے گا وکٹ سلو ہوتی جائے گی اور سپنرز کو مدد دے گی۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹیم کا یہ 400 واں ٹیسٹ میچ ہے اور یہ ٹیسٹ اس لحاظ سے بھی تاریخی ہے کہ یہ پاکستان کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہو گا جو گلابی گیند سے کھیلا جا رہا ہے۔