آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
‘دوبارہ موقع ملنے پر خوش ہوں’
بنگلہ دیش جانے والے انگلِش ٹیسٹ سکواڈ میں چار پاکستانی نژاد کرکٹرز میں سے ایک سرے کاؤنٹي کے آل راؤنڈر ظفر انصاری کو پاکستان کے خلاف سیریز کے ليے بھی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ يہ سيريز زخمی ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔ گزشتہ ہفتے وہ اپنے والد ڈاکٹر ہُمايوں انصاری کے ہمراہ بی بی سی کے سٹوڈيوز آئے، تو ميں نے اُن سے یہی پوچھا کہ دوبارہ قومی ٹیم کے لیے بلائے جانے پر اُن کے کیا احساسات ہیں؟