![]() | |
![]() افغان کہانی کی کہانی افغان صدارتی انتخابات کی کوریج کے لیے جب میں افغانستان گیا تو وہاں کے دکانداروں، مزدوروں، ٹیکسی چلانے والوں، اور زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افعانوں سے ملنے کا موقع ملا۔ ان میں سے کئی ہجرت کا کرب سہہ چکے تھے اور بہت سوں نے جنگ اور خانہ جنگی کا زمانہ افغانستان میں ہی گزارا تھا۔ یہ لوگ اپنوں اور غیروں کے ہاتھوں ایک ہی طرح سے اذیت کا شکار بنے تھے۔ ہر فرد ایسے اندوہناک مناظر کا چشم دید گواہ تھا جن کا تصور کرکے تو شاید ہم ان کے کرب کو محسوس کر لیں، لیکن الفاظ کے سہارے اس کی گہرائی تک کبھی نہ پہنچ پائیں۔
اس خصوصی فیچر میں انہیں میں سے بعض افعانوں کی روداد کو سمونے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان میں مرد بھی ہیں اور عورتیں بھی، سابق مجاہد بھی ہیں اور وہ بھی جنہوں نے کسی حالت میں بھی انسانی خون سے ہاتھ رنگنے کو جائز نہ جانا۔ عمر آفریدی، بی بی سی اردو ڈاٹ کام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ^^صفحہ کے ٹاپ پر | |||